نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

قانونِ قدرت

✍🏻 کڑوا سچ
  قانون  قدرت
قانون قدرت کی پاسداری, والدین کے فرائض اور ورثہ 
🔸والدین میں ماں باپ دونوں شامل ہیں، یعنی مرد عورت دونوں کے وارثین۔
🔸مرد کے وارثین میں والدین ، بیوی ، بچے اور دیگر رشتے شامل ہیں۔
🔸اسی طرح عورت کے وارثین میں شوہر ، بچے والدین اور دیگر رشتے ہوتے ہیں۔ 
🔸باپ کی طرح ماں بھی اپنی اولاد اور شوہر کی حق تلفی نہیں کر سکتی ،  یہی حکم الٰہی ہے۔
🔸مگر عورت تو کہتی ہے خبردار جو میری وراثت کی بات بھی کی ، وہ تو صرف میرے باپ بھائیوں کا حق ہے، میری مرضی جسے دوں۔
یہ ہے ہمارے معاشرے کا دوہرا معیار ،
⁦⁦⁦⁦اپنے لیے اور ، اوروں کے لئے اور
🔸مرد کے گھر والے ہوں یا عورت کے ، اللہ کا قانون تو سب کے لیے یکساں اور اٹل ہے 
 اولاد تو دونوں کی ہوتی ہے ،حق تلفی تو وہاں بھی ہوتی ہے ، نانا ہو یا دادا حق تو حق ہے،
🔸ہمارا معاشرہ اندھا ہے،اگر ضرورت پڑنے پر آنکھ کھولنا پڑ جائے ، تب بھی ایک آنکھ سے دیکھتا ہے-
 اللہ کا قانون اٹل ہے اس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔
🔸 اولاد کا حق جتنا باپ کی چیزوں پر ہے. 
🔸ماں کی چیزوں جائداد پر بھی اتنا ہی حق ہے، 
🔸 جتنا بیوی کا حق شوہر کی جائداد پر ہے ،
اتنا ہی شوہر کا بیوی کی جائداد ، چیزوں پر حق ہے ،
🔸 عورت کو بھی حق نہیں کہ وہ اپنی اولاد اور شوہر کا حق تلف کر کے اپنے باپ بھائیوں یا میکے والوں کو دے ،
🔸لیکن یہ حق تلفی بھی سالہ سال/نسلوں سے ہو رہی ہے، 
🔸عورت میکے کی محبت میں  اندھی ہوتی ہے، اسے اپنی اولاد بھی نظر نہیں آتی،، 
🔸اللہ کے احکامات کو رد کر دیتی ہے ، اور اپنی اولاد کی بھی حق تلفی کرتی ہے،
 کوئی کہنے ، سننے والا نہیں، کوئ آئینہ نہیں جو حق دکھا سکے،
🔸باپ تو جیسے تیسے جو بھی ہو حق ادا کرتا ہے، پر ماں حق وراثت %1 بھی ادا نہیں کرتی، بلکہ سسرالیوں کے حقوق چھینے میں پوری زندگی مصروف رہتی ہے ، جو جہنم کا ایندھن ہے،
🔸تب ہی تو جہنم عورتوں سے بھری ہو گی،، 
🔸چونکہ سارے احکامات و فرائض تو مرد کے لیے ہیں،
 🔸حیرت بات ہے کہ بچے باپ سے اور باپ کے گھر والوں سے تو تقاضا اور نفرت تو کرتے ہیں،
لیکن ماں اور ماں کے گھر والوں سے اپنے حق کا تقاضا اور نفرت کبھی نہیں کرتے ، 
کیوں؟  چونکہ ماں جس سے محبت کرتی ہے، بچے بھی ان سے ہی محبت کرتے ہیں، بچے ماں سے قریب ہوتے ہیں، 
ماں بچپن سے برین واش کرتی ہے، 
 جبکہ ماں اپنا سب کچھ اپنے بچوں کی حق تلفی کر کے دوسروں/ میکے میں دے دیتی ہے، اس وقت حق ، ممتا اور اللہ کے احکامات سب قربان ، کسی کی کوئی پاسداری نہیں کرتی ۔۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس